بنگلہ دیش میں شدید سردی سےمعمولات زندگی متاثر،10 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم رضا)بنگلہ دیش کے شہر جیسور میں 24 گھنٹوں کے دوران شدید سردی سے 10 افراد ہلاک ہو گئے
بنگلہ دیش میں سردی کا موسم دن بہ دن شدید ہوتا جا رہا ہے، بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے چلنے والی ہلکی سردی کی لہر اور برفیلی ہواؤں نے عام لوگوں کے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔
شدید سردی کے ساتھ ساتھ سردی سے متعلق مختلف بیماریوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، روزانہ بے شمار لوگ نزلہ، کھانسی، نمونیا اور سانس لینے میں دشواری سمیت مختلف مسائل میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں، اس سے طبی خدمات پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بنگلہ دیش کے جیسور جنرل ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد سردی سے متعلق بیماریوں سے ہلاک ہوئے ہیں، مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے نے ہسپتال کے بیڈز اور میڈیکل مینجمنٹ کے بارے میں بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔
دوسری جانب ڈھاکہ کے ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 290 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، جن میں سے سو سے زائد مریض نزلہ زکام کے مسائل کے ساتھ آئے ہیں، ان میں سے 54 بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں بارش?محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی
ڈھاکہ میں آج سب سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان اتار چڑھاؤ آ رہا ہے ، اس کے ساتھ ہی شمال سے آنے والی ٹھنڈی ہوا نے سردی کی شدت میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔
اس صورتحال میں بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع میں سردی سے متعلق مختلف بیماریاں بڑھ رہی ہیں، خاص طور پر بچے اور بوڑھے سانس کے مسائل، نمونیہ اور ڈائریا کا شکار ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔