بہن کی شادی،اداکارہ عنایہ خان کا رقص،ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

Jan 11, 2023 | 21:54:PM
بہن, شادی،اداکارہ, عنایہ خان , رقص , تہلکہ
کیپشن: اداکارہ عنایہ خان اپنی بہن کی شادی کے موقع پر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ان دنوں  اداکارہ عنایہ خان کے گھر میں خوشی کا  سماں ہے کیونکہ ان کی بہن کی شادی ہو رہی ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے نئے چہرے انڈسٹری میں داخل ہوئے ہیں ان میں  ایسا ہی ایک چہرہ جو بہتر ین پروجیکٹس کر رہا ہے اور خوبصورت  پرفارمنس دے رہا ہے وہ ہے عنایہ خان کا دلکش انداز ۔

اداکارہ عنایہ خان نے  اب تک بہت سے پاکستانی ڈراموں  میں کام کیا ہے جن میں  آخر کب تک، میرے اپنے، نہار جیسے ڈرامے  شامل ہیں اور اب وہ ڈرامہ سیریل "ایک تھی لیلیٰ " میں نظر آئیں جس مختصر ڈرامہ سیریز میں اقرا عزیز، یاسر حسین اور فیصل قریشی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں  ۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

 ان دنوں عنایہ خان کے گھر میں خوشی کا  سماں ہے کیونکہ ان کی بہن کی شادی ہو رہی ہے۔ مہندی کے موقع انہوں نے پیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ۔

 ساتھ ہی ساتھ عنایہ نے اپنے رقص سے دھوم مچا دی اور بہن کی شادی کا بھرپور جشن منایا ۔