امریکا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،17 افراد ہلاک

بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں

Jan 11, 2023 | 11:52:AM
امریکا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،17 افراد ہلاک
کیپشن: کیلی فورنیا میں سیلابی صورتحال کا منظر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ، سیلابی صورتحال کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے۔


امریکی میڈیا کے مطابق بارشوں سے لاس اینجلس سمیت مختلف شہر متاثر ہوئے تاہم سانتا باربرا اور مونٹی سیٹو کے شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب 50 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ضرور پڑھیں :برطانوی بادشاہ کا شہزادی کیٹ کو تحفہ

بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں، بعض مقامات پر گڑھے پڑ گئے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیو سٹی میں تودے گرنے کے حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔