کورونا کا پھیلاﺅ۔۔لاک ڈاﺅن اور سکولوں کی بندش۔وفاقی حکومت کا اہم اعلان

Jan 11, 2022 | 19:58:PM
کورونا۔لاک ڈاﺅن۔سکول۔کابینہ۔فیصلہ
کیپشن: کررونا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کورونا کے پھیلاﺅ کے حوالے سے کہا ہے کہ صورتحال کو باریک بینی سے مانیٹرکررہے ہیں،کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر میں لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا ،ملک میں تعلیمی ادارے بھی بند نہیں کیے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسکولز اور بازاروں کی بندش سے متعلق غلط فہمی نہ پھیلائی جائے، پاکستان میں کورونا کی شرح دگنی ہوگئی اور نئی لہر یقینی طور پر سر اٹھا رہی ہے لیکن پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی مفت ویکیسن یشن لگائی جاچکی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت مکمل لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی، صورتحال کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اسکولز، ریسٹورنٹ اور دیگر پبلک مقامات پر ماسک کی پابندی لازمی کریں۔ اس بار لاک ڈاون نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔نواز شریف کو واپس لاﺅ۔۔حکومت کا شہباز شریف کےخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان