ارطغرل غازی کے ’عبدالرحمان‘ کی اداکار فیروز خان سے ملاقات

Jan 11, 2021 | 09:40:AM
ارطغرل غازی کے ’عبدالرحمان‘ کی اداکار فیروز خان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں’عبدالرحمان‘ کا کردار ادا کرنے والے جل عل سے پاکستانی اداکار فیروز خان نے ملاقات کی۔جلال عل اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں انہوں نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور خون عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی ٹیم اسلام آباد پہنچی تو پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ فیروز خان نے ترک اداکار جلال عل سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر عبدالرحمان نے کہا تھا کہ وہ بھی شدت سے ملاقات کے منتظر ہیں۔جیسے ہی ترک اداکار کراچی پہنچے تو انہوں نے اپنی مصروفیات میں‌ سے کچھ وقت نکال کر فیروز خان سے رابطہ کیا جس کے بعد دونوں کی ملاقات ہوگئی۔ اداکارفیروز خان نے انسٹاگرام پر ترک اداکار سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بھی بہت پسند کیا۔ایک تصویر میں اداکارفیروز خان ترکی کے جھنڈے والی کیپ پہنے ہوئے جلال عل سے ہاتھ ملا رہے ہیں ۔ اس تصویر پر اپنے کمنٹس میں انہوں نےجل عل کی پاکستان آمد کو اچھی علامت قرار دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

اس موقع پر جلال عل نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ ’یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے‘، حالیہ ملاقاتوں سے ترکی و پاکستان کے بھائی چارے میں بہتری آئے گی، میری ملاقات وزیراعظم عمران خان سے بھی ہوئی، ہم ملکر ایک نئے پراجیکٹ پر کام کرنے جارہے ہیں جس پر اتفاق بھی ہوگیا۔