پولینڈ کا ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار

Feb 11, 2026 | 17:54:PM
پولینڈ کا ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار
کیپشن: پولینڈ کا پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پولینڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔

پولینڈ کے وزیراعظم نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں ان کا ملک اس بورڈ کا رکن نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نہایت حساس اور پیچیدہ ہے، اس لیے کسی بھی بین الاقوامی فورم میں شمولیت سے قبل تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔

وزیراعظم کے مطابق پولینڈ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم وہ ایسے کسی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتا جس سے سفارتی توازن متاثر ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ انسانی بنیادوں پر امداد اور سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی، سیاسی مبصرین کے مطابق پولینڈ کے اس فیصلے کو یورپی ممالک کی محتاط پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک صدر کا چھوٹے شہر کے میئر کے اعزاز میں قابل ستائش اقدام