سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان کی بلندی پر! جانیے آج فی تولہ مزید کتنا مہنگا ہوا

Feb 11, 2026 | 12:56:PM
سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان کی بلندی پر! جانیے آج فی تولہ مزید کتنا مہنگا ہوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن 24 قیراط کا فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2,300 روپے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے سے4لاکھ 53ہزار 156 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 1808 روپے اضافے سے4لاکھ 15ہزار  408 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ چاندی 120 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8,735 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 103 روپے اضافے سے 7,488 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق گورنر  اور سابق وزیراعلیٰ سمیت اہم رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 5,058 امریکی ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی اونس چاندی 1.20 ڈالر مہنگی ہونے سے 82.60 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔