پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مسلم لیگ ن کا حکومت سازی کیلئے پہلا باضابطہ رابطہ

Feb 11, 2024 | 20:38:PM
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مسلم لیگ ن کا حکومت سازی کیلئے پہلا باضابطہ رابطہ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے حکومت سازی پر بات چیت کیلئے بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے۔

ملاقات میں صدر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے درمیان حکومت سازی پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی قیادت نے کہا کہ حکومت سازی میں تعاون کے حوالے سے پیشکش پر کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا۔