مسترد ووٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ملتان میں ہے، مہربانو قریشی

Feb 11, 2024 | 18:31:PM
مسترد ووٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ملتان میں ہے، مہربانو قریشی
کیپشن: مہربانو قریشی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسترد ووٹوں کی تعداد سب سے زیادہ ملتان میں ہے۔

 ملتان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہربانو قریشی نے کہا کہ آر او کو کل درخواست دی کہ دوبارہ گنتی کی جائے۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہمارے مطابق خارج ووٹ کی تعداد 4 ہزار کے قریب ہے، فارم 45 اور فارم 47 میں کوئی تضاد نہیں ہو سکتا، میں نے اپنا فارم 45 گوگل پر ڈال دیا ہے سب لوگ دیکھ سکتے ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن اس تمام صورتحال پر نظرثانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: دانیال عزیز نے این اے 75 کے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ زین قریشی کا حتمی نتیجہ ابھی تک نہیں دیا گیا۔

آزاد امیدوار تیمور ملک نے مزید کہا کہ  کل 11 گھنٹے آر او آفس میں رہا، دھاندلی کی گئی ہے۔