انڈر-19 ورلڈکپ فائنل، بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف 16 رنز پر گر گئی

Feb 11, 2024 | 13:19:PM
انڈر-19 ورلڈکپ فائنل، بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف 16 رنز پر گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بینونی میں جاری انڈ 19ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صرف16 رنز پر گرگئی ۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا نے انڈر-19 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کی جانب سے ہیری ڈکسن اور سیم کونسٹاس میدان میں اترے لیکن لمبی  پارٹنر شپ نہ بنا سکے اور محض 16 رنز پر راج لمبانی کی گیند پر کونسٹاس  آؤٹ ہو گئے ۔

آسٹریلوی ٹیم کی بات کی جائے تو  کپتان ہیو ویبگن، ہیری ڈکسن، سیم کونسٹاس، ہرجاس سنگھ، ریان ہکس، اولیور پیک، چارلی اینڈرسن، راف میک ملن، ٹام اسٹرکر، مہلی بیئرڈمین، کالم وڈلر شام ہیں ۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان اودے سہارن، پریانشو مولیا، سچن داس، اراویلی اوینیش، مروگن ابھیشیک، آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، مشیر خان، نمن تیواری، راج لمبانی، سومی پانڈے

واضح رہے کہ بھارت نے 5 بار انڈر-19 ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 3 دفعہ فتح رہی ہے۔