این اے 252: لیگی امیدوار نے میدان مار لیا

Feb 11, 2024 | 00:47:AM
این اے 252: لیگی امیدوار نے میدان مار لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار یعقوب خان نے میدان مار لیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 کا رزلٹ جاری کر دیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار یعقوب خان 53783 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار سردار بابر خان موسیٰ خیل 52992 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔