ناقابل یقین سچی کہانی، کاجول نے اپنی اگلی فلم کا اعلان کر دیا

Feb 11, 2022 | 19:26:PM
بالی ووڈ، اداکار ،کاجول ، ہدایتکارہ، ریواتھی
کیپشن: بالی ووڈ اداکار کاجول اور ہدایتکارہ ریواتھی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ اور فلمساز کاجول نے اپنی آنے والی فلم ’’سلام وینکی‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ریواتھی اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’تری بھنگ‘ کے بعد اداکارکاجول نے اپنی اگلی نئی فلم ’سلام وینکی ‘کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے فلم کی معلومات شیئر کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔کاجول نے انسٹاگرام پر ریوتی کے ساتھ فلم کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں کاجول کے کردار کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔تصویروں کے ساتھ کاجول نے لکھا کہ ’’آج ہم ایک ایسی کہانی کا سفر شروع کر رہے ہیں جسے سنانے کی بہت ضرورت تھی۔ایک ایسا راستہ جس پر چلنا ضروری تھا اور ایک ایسی زندگی جس کا جشن منایا جانا چاہیے۔سلام وینکی کی اس ناقابل یقین سچی کہانی کی ریلیز ہونے کی منتظر ہوں۔

انڈین فلم’’ سلام وینکی‘‘ کو سورج سنگھ، شردھا اگروال اور ورشا ککریجا کے ذریعہ پروڈیوس کیا جارہاہے۔اس فلم کی کہانی سچے واقعات اور کرداروں سے متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’کتے تیتھوں اتے‘دل چیرنے والا منظر، سب چلے گئے ریان کا ساتھی کتا قبر پر نظریں جمائے بیٹھا رہا