سلمان خان اتنی عمر کے باوجود فٹ کیسےہیں؟۔۔ ٹرینر  نے راز فاش کردیا

Feb 11, 2022 | 10:13:AM
سلمان خان کی فٹنس کا راز فاش
کیپشن: سلمان خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بھارتی فلم انڈسٹری کےسپرسٹار سلمان خان  نےبالی ووڈ فلم نگری  میں ایسی سپرہٹ فلمیں بنائی جو آج بھی ان کےمداحوں شوق سے دیکھتے ہیں۔ 56 سالہ اداکار نے خود کو کیسے فٹ کیا ہوا ہے اس کے پیچھے چھپا راز فاش ہوگیا۔

فلموں میں ایکشن سینز اور باڈی بناکر اپنے مداحوں کو ہمیشہ متاثرکرنے والے سلمان خان اتنی عمر ہونے کے باوجود فٹ کیسے ہیں؟ یہ راز ان کے ٹرینر نے فاش کردیا ہے۔سلمان خان کے فٹنس ٹرینر راکیش ادیار نے بتایا ہے کہ اداکار اپنے آپ کو فٹ رکھنےکے لئےکارڈیو ایکسرسائز( جس میں اچھلنا، رسی کودنا، بھاگنا، تیراکی، سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں) کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طوبیٰ آؤ ٹ۔دانیہ ان۔عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی ۔ ویڈیو وائرل

  سلمان خان کبھی بھی کارڈیو ایکسرسائز کو نہیں چھوڑتے بلکہ وہ جم میں بھاری وزن اٹھانے سے پہلے یہ ورزش ضرور کرتے ہیں۔سلمان نے ورزش کرنے کی  عادت چھوٹی عمر میں  ہی اپنالی تھی اور وہ جم میں  وزن  اٹھانے سے پہلے اپنے دن کا آغاز ایک گھنٹہ طویل کارڈیو سیشن سے کرتے ہیں جس کے بعد وہ آخر میں اپنے فارم ہاؤس میں  لمبے فاصلے تک پیدل بھی چلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے پھر اڑان بھر لی۔۔ کتنے کا ہو گیا؟

 ٹرینر  نے مزید کہا کہ سلمان خان کی عمر اور صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں اب بھاری وزن کے بجائے  ہلکا وزن اٹھانے کو کہا جاتا ہے۔