نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں پا کستان سے ہے،چیئرمین قو می احتسا ب بیورو

Feb 11, 2021 | 20:54:PM
نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں پا کستان سے ہے،چیئرمین قو می احتسا ب بیورو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چیئرمین نیب  جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے زیر صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، لوٹی رقوم کی واپسی، منی لانڈرنگ اور میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا جس کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح 68.88 فیصد ہے جو دیگر انسداد بدعنوانی اداروں سے زیادہ ہے۔

  چئیرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ،بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی،منی لانڈرنگ،اختیارا ت کے ناجائز استعمال اور میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینئر افسروں کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ نیب کی کارکردگی اور استعداد کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنے انویسٹی گیشن افسروں اور پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط اور عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت کو نہ صرف انتہائی اہمیت دیتا ہے بلکہ افسروں کی جدید خطوط پرتربیت اور استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تربیتی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔ جن کا مقصد نیب کے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوں کوبڑھاناہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کواپنا قومی فرض سمجھتے ہیں، شکایات کی تعداد میں اضافہ بھی عوام کے نیب پراعتماد کا مظہرہے۔ نیب نے راولپنڈی میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، اس لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے تاکہ انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹر قانون کے مطابق مقررہ وقت میں مقدمات کی تحقیقات کے تناظر میں فرانزک لیبارٹری کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔نیب کی ملزموں کو سزا دلوانے کی شرح 68.88فیصد ہے جو کہ دوسرے انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سب سے زیادہ ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جسٹس جاوید اقبال چئیرمین نیب کی ہدایت پر نیب کے تمام علاقائی بیوروز ہر شخص کی عزت نفس کا سختی سے خیال رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جس کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب انسداد بد عنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے، جو ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے ۔