عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں ، میدان آباد ہوگئے،فر دوس عاشق اعوا ن

Feb 11, 2021 | 19:25:PM
 عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں ، میدان آباد ہوگئے،فر دوس عاشق اعوا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وز یر اعلیٰ پنجا ب کی معا ون خصو صی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں اور گراﺅنڈز آباد ہوئیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق فر دوس عا شق اعوا ن نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے، کرکٹ کے چاہنے والوں کا جذبہ کسی سے کم نہیں۔کرکٹ کی بحالی سے ٹیلنٹ کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
وزیر اعظم عمران خا ن کے ویژن کے مطابق وز یر اعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔ معا ون خصو صی نے کہا کہ پی ایس ایل کا گانا جس لیول کا ہونا چاہیے تھا اس طرح کا نہیں بن سکا۔ یہ گانا انٹرنیشنل معیار کے لیول کا نہیں، ڈومیسٹک لیول کیلئے اچھا ہے۔