کورونا کے وار تھم نہ سکے،مزید 57 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 تک جاپہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 391، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 296، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 972، بلوچستان میں 18 ہزار 898، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 923، اسلام آباد میں 42 ہزار 279 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 25 ہزار 543 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 452 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وائرس سے پنجاب میں 4 ہزار 982، سندھ میں 4 ہزار 171، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 976، اسلام آباد میں 481، بلوچستان میں 197، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 276 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔