ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر

Dec 11, 2025 | 14:39:PM
ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈاکٹر سہیل سلیم کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کے سابق سربراہ کی پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے سی ای او  کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
 ڈاکٹر سہیل سلیم کاکہناہے کہ  حکومت نے کھیلوں کو ڈوپ فری بنانے کی اہم  ذمہ داری سونپی ہے، اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ڈوپ فری ملک بنانے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا
ڈاکٹر سہیل سلیم کاکہناہے کہ  اینٹی ڈوپنگ بورڈ بننے کے بعد اب ہر کھلاڑی کو قواعد کے تحت ڈوپ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا،پاکستان میں ہونے والی تمام گیمز میں ڈوپنگ ٹیسٹ لیے جائیں گے، پاکستان میں ہونے والی تمام کھیلوں میں ڈوپنگ پر زیر و ٹالرنس پالیسی ہوگی۔
ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت سب کو ساتھ لےکر چلنا ہے۔