سٹاک مارکیٹ میں تیزی،روپے نے بھی ڈالرکوپچھاڑدیا

Dec 11, 2025 | 10:44:AM
 سٹاک مارکیٹ میں تیزی،روپے نے بھی ڈالرکوپچھاڑدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن،احسن عباسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 70 ہزار کی حد عبور کر گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 637پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 70ہزار89پوائنٹس  پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 451پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغاز
دوسری جانب امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے37پیسے کاہوگیاہے۔