پی پی رہنماحسن مرتضیٰ کے والد کا انتقال، نماز جنازہ ادا،آبائی علاقہ میں تدفین

Dec 11, 2025 | 08:29:AM
پی پی رہنماحسن مرتضیٰ کے والد کا انتقال، نماز جنازہ ادا،آبائی علاقہ میں تدفین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ کے والد کی تدفین آبائی علاقے چنیوٹ میں کردی گئی۔

پی پی رہنما سید حسن مرتضیٰ کے والد طویل علالت کے بعد  گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں انتقال کر گئے تھے، وہ اپنے پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، چنیوٹ میں ادا کی گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، نیئر حسن بخاری، راجہ ریاض احمد خان ،نواب شیر وسیر سمیت مقامی پی پی رہنما، عزیزواقارب اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت سیاسی شخصیات کی جانب سے حسن مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضٰی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن مرتضٰی کے والد کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتا ہوں، مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ ہے:عاصم افتخار

ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، سوگوار خاندان کے لئے صبر کی دعا ہے، اللہ سے دعا گو ہوں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں حسن مرتضیٰ اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کے صبروجمیل کے لیے دعاگو ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ رنج و غم کی اس گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں حسن مرتضی اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، حسن مرتضیٰ کے مرحوم والد کی مغفرت و درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے صبروجمیل کے لیے دعاگو ہوں۔