لاہور: شہریوں کو لوٹنے والا سوک گینگ گرفتار

Dec 11, 2022 | 14:08:PM
لاہور: شہریوں کو لوٹنے والا سوک گینگ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پولیس نے بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے سوک گینگ کو گرفتار کرلیا۔

سی آئی اے ذرائع کے مطابق دو رکنی سوک گینگ ڈیفنس میں گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، نقاب پوش ڈاکو جدید اسلحہ کے ساتھ وارداتیں کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چھت سے دھکا دیکر قتل کر ڈالا

ملزمان نے 14 سے 15 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، دونوں ڈاکو دن دیہاڑے لوٹتے اور بینک سے بھاری رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ملزم واردات کے بعد گاڑی کا نمبر اور کروم تبدیل کر دیتے تھے۔

   مذکورہ گینگ کافی عرصے سے لاہور پولیس  کیلئے درد سر بنا ہوا تھا۔ ملزمان ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاون اور ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں بڑی وارداتوں میں ملوث تھے۔