’This time for Africa‘ شکیرا کا ٹویٹ

Dec 11, 2022 | 12:40:PM
’This time for Africa‘ شکیرا کا ٹویٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مراکش کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پرکولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2010ء کا آفیشل گانا ’وکا وکا دِس ٹائم فار افریقا‘ گانے والی نامور گلوکارہ شکیرا نے مراکش کی جیت کے بعد ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

مراکش فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔

ٹوئٹر پر نامور گلوکارہ نے لکھا 'دِس ٹائم فار افریقا (This time for Africa)، ساتھ ہی انہوں نے مراکش کیلئے تالیوں کا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔