کراچی میں افسوسناک واقعہ، 3 سگے بھائی قتل 

Dec 11, 2022 | 00:26:AM
شہر قائد، فائرنگ، 3سگے بھائی، قتل،
کیپشن: ایمبولینسز میں ڈیڈ باڈی ہسپتال لیجائی جا رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہر قائد کے علاقے نیو کراچی گبول ٹاؤن ندی کے قریب فائرنگ کرکے 3سگے بھائیوں کو قتل کر دیاگیا،جاں بحق افراد میں نذر، سعید اور خیال محمد شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 14 اور 30 بور کے 12 خول برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے تینوں بھائی ہیں،2بھائی چوکیدار ہیں تیسرا بھائی ساتھ موجود تھا، فائرنگ کرنے والے پیدل آئے ہیں، ایس ایس پی معروف عثمان نے کہاکہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے،واقعہ کی مزید جانچ پڑتال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان