ریاض سیزن 2021۔۔سلمان خان کی سعودی عرب میں ہونیوالی عظیم تبدیلی کی تعریف

Dec 11, 2021 | 20:59:PM
بالی ووڈ، سٹار، سلمان خان ، شلپا شیٹھی
کیپشن: بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور شلپا شیٹھی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکارسلمان خان نے سعودی عرب میں منعقد ہونیوالے ریاض سیزن 2021 کی سرگرمیوں کے اندر بالی ووڈ  اداکاروں کی جانب سے پیش کئے گئے پہلے شو میں شرکت کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سعودی عرب میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور ریاض سیزن میں ہونے والے بڑے واقعات کی تعریف کی۔بھارتی اداکار نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کے منتظر ہیں۔

العریبہ چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے اس عظیم تبدیلی کی بھی تعریف کی جو مشرقی صوبے کے دورے میں دیکھنے میں آئی۔انہوں نے سعودی عرب میں ترقی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ سلمان خان نے کہا کہ سعودی خوش رہنے والے اورمسکراتےچہروں والے لوگ ہیں۔ان کے چہروں پر اس سے زیادہ خوبصورت کوئی چیز نہیں ہے جو وہ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مملکت سعودی عرب میں شوٹنگ کی جانے والی فلم میں حصہ لینے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔سلمان خان نے کہا کہ مملکت کی ثقافتوں کی یکسانیت کے پیش نظر یہ ان کی فنی زندگی میں امتیازی نشان ثابت ہوگی اور وہ سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کے منتظر ہیں۔

اس موقعے پر سلمان خان ٹیم کی سٹار شلپا شیٹھی نے کہا کہ وہ ریاض سیزن 2021 کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مملکت میں میری پہلی حاضری ہے اور میں سب کو اس خوبصورتی اور حیرت انگیز ترقی کے بارے میں بتاؤں گی جو میں نے مملکت اور ریاض سیزن میں میں دیکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف مسلمان فلمساز  کا ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ