مسلح افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

Dec 11, 2021 | 13:01:PM
مسلح افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید
کیپشن: مسلح افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹانک میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور  اہلکاروں پر  مسلح افراد نے حملہ کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا۔ڈاکٹر احسان اللہ کے مطابق حملے میں زخمی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ اس کے جنگجووں نے کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹانک سجاد احمد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    زہریلی گیس نے لاہور کو گھیر لیا۔۔سانس لینا مشکل۔۔محکمہ صحت نے خبردار کردیا