شادی کی تقریب میں ڈھول کی تھا پ پر خواتین کا رقص ۔۔ویڈیو وائرل

Dec 11, 2021 | 12:24:PM
ویڈیو وائرل
کیپشن: وائرل ویڈیو سےلی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ کوہر طرح کی ویڈیو مل سکتی ہیں ۔کسی بھی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے لوگ اپنی ویڈیوز ، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں ۔کچھ ویڈیوز اور تصاویر ان میں لوگوں کو بھا جاتی ہیں اور وہ خوب وائرل ہوجاتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری یونیورسٹی میں ڈانس ۔۔ ایک اورویڈیو منظر عام پر آ گئی

ایک ایسی ہی ویڈیوکچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں چند خواتین شادی ہال کے باہر ڈھول کی تھا پ پر رقص کررہی ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by ShaadiSaga.com (@shaadisaga)


ڈھول کے ساتھ ساتھ ایک گانا بھی چل رہا ہے۔گانے کا انتخاب سیف علی خان ، دپیکا پڈاکون اور ڈیانا پینٹی کی فلم” کاک ٹیل “سے کیا گیا ہے ۔”میں شرابی “ گانے پر خواتین خوب ڈانس کررہی ہیں اور محظوظ ہورہی ہیں۔
یہ ویڈیو چند روز قبل ’شادی ساگا‘ نامی صارف نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تھی۔ جسے بہت پسند کیا جارہا ہے اس ویڈیو کو خوب لائیکس اور شیئرز مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دپیکا پڈ کون مشکل میں پھنس گئیں۔۔مقدمہ درج۔کیا وجہ بنی؟