پنجاب ہاؤس مری کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب ہاؤس مری کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پنجاب ہاؤس مری میں کوہسار یونیورسٹی قائم کی جائے گی،کوہسار یونیورسٹی محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت 96 کنال اراضی پر محیط ہو گی، پنجاب ہاؤس مری کی زمین محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، واضح رہے کہ حکومت نے دو سال قبل پنجاب ہاؤس مری کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔