بلوچستان سے لاہور منشیات کی سپلائی ناکام، 6 کلو سے زائد آئس برآمد،ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب پولیس نے بلوچستان سے لاہور منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 6 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بکر منڈی نالہ کے قریب معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس نے مشکوک شخص کو روکا،دوران چیکنگ ملزم سے 6 کلو 500 گرام آئس برآمدکرلی،گرفتار ملزم کی شناخت حیات خان کے نام سے ہوئی،ملزم بلوچستان کے علاقے لورالائی کا رہائشی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہسپتالوں میں صفائی ٹھیکے پر دینے کا تجربہ ناکام! صفائی کا عمل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو سونپنے کا فیصلہ