مذاکرات کے باوجود حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار،گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم سلطان،احسن عباسی)وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر تاحال کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی و سندھ حکومت کے نمائندگان کے ساتھ مطالبات کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات ہوئے تاہم تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز کے مطابق مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم مطالبات پر عملی پیش رفت نہ ہونے کے باعث ڈیڈ لاک برقرار ہے،انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی قیدِ تنہائی کیس : وکیل بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیے