ریلوے حکام کی نااہلیاں، 15 دن میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سیداحمد سید) ریلوے حکام کی نااہلیاں کھل کر سامنے آنے لگی،ریلوے حکام کی نااہلیوں کے باعث 15 دن میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق یکم اگست اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔
2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی جبکہ8اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ سامنے آئی،9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس کی ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی۔
حادثات کا یہ سلسلہ جاری رہا اور 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی،11 اگست گزشتہ رات موسی پاک ایکسپریس رائیونڈ کے مقام پر 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، موسی پاک ایکسپریس رائیٹنگ میں ڈیریلمنٹ ہونے سے 2 سے3 مسافر زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ اسلام ایکسپریس حادثہ پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے نوٹس لیکر 7 دن میں انکوائری مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے،ریلوے ذرائع ریلوے ٹریک جگہ جگہ سے متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت بنیان المرصوص میں شکست کا غصہ پاکستانی سفارتکاروں پر اتارنے لگا