اسلام آباد : ایف9 پارک میں سٹیڈیم تعمیر ہوگا

Aug 11, 2025 | 15:29:PM
اسلام آباد : ایف9 پارک میں سٹیڈیم تعمیر ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایف نائن پارک کو کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی ماہرانہ رائے کے لیے راشد لطیف کو آن بورڈ لے لیا۔

سٹیڈیم ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے راشد لطیف سی ڈی اے کو معاونت فراہم کریں گے۔

راشد لطیف نے اس سے قبل اسلام آباد کلب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

گرین ایریا پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلیےقانونی رکاوٹوں کو بھی دیکھا جائے گا

 کرکٹ سٹیڈیم میں بیشتر حصے کو گرین ایریا رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز میں کرکٹ سٹیڈیمز کی طرح چند اینکلوژرز میں گرین ایریا رکھا جائے گا۔

 سی ڈی اے کی جانب سے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی کلیئرنس کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کو روک دیا تھا۔