بجلی صارفین پر 484 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ 

Aug 11, 2025 | 12:24:PM
بجلی صارفین پر 484 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپراء)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 484 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔
 وفاقی حکومت نے ٹرانسمیشن سسٹم چارجز کی مد میں بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیاہے جس کے لئے نیشنل گرڈ کمپنی نے سسٹم چارجز کی مد میں اضافے کے لئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔
نیشنل گرڈ کمپنی نے 484 ارب روپے کے سسٹم چارجز وصول کرنے کے لئے درخواست دائر کی ہے،نیشنل گرڈ کمپنی نے 2022 سے 2023کے لئے 112 ارب روپے کی درخواست دائر کی ہے جس میں دو ہزار تیئس سے چوبیس کے لئے 163 ارب روپے جبکہ سال دو ہزار چوبیس سے پچیس کے لئے 209 ارب روپے مانگ لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کاورکرزکنونشن:لاہورہائیکورٹ سے اہم خبرآگئی
نیپرا کی جانب سے منظوری ملنے پر صارفین سے وصولی کی جا سکے گی اوریہ دوسوچوراسی ارب روپے صارفین سے بجلی کے بلوں کی مد میں وصول کئے جائیں گے۔