حنیف محمد عظیم بلے باز، اعلیٰ شخصیت کے مالک بھی تھے: چیئر مین پی سی بی محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی نے سابق لیجنڈ حنیف محمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف محمد نہ صرف ایک عظیم بیٹسمین بلکہ ایک اعلیٰ شخصیت کے مالک بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ حنیف محمد مرحوم کی کرکٹ کیلئے شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔
حنیف محمد کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ آج بھی شائقین کرکٹ نہیں بھولے۔
محسن نقوی نے کہا کہ حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا،کرکٹ آج بھی اس عظیم بیٹسمین کو نہیں بھولی اور نہ بھول سکے گی۔
حنیف محمد نے کرکٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا،حنیف محمد جیسے بلے باز ایک عرصے کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہیروز کی خدمات کا برملا اعتراف کرتا ہے ۔
پاکستان کرکٹ کے لئے حنیف محمد کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔