ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس، متعدد عمارتیں منہدم

Aug 11, 2025 | 10:10:AM
ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس، متعدد عمارتیں منہدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

گزشتہ روز ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

ترکیہ کے صوبے بالیک ایسر میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا،عمارتیں لرزاٹھی، زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر تھی، مرکز ضلع سندرگی  تھا، زلزلے سے 10 سے زائد عمارتیں گر گئیں،متعد افراد زخمی، استنبول ،بورصہ سمیت11 صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

ترک حکام کے مطابق 601 شدت کے زلزلے کے بعد چند گھنٹوں میں 15آفٹر شاکس آئے،شدت 3سے 5کے درمیان تھی۔