ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

Aug 10, 2025 | 23:13:PM
ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،  رائٹرز نے ترک سرکاری ایجنسی اے ایف اے ڈی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اتوار کی شام ملک کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے۔

اے ایف اے ڈی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر صوبہ بالیکیسیر میں آیا جو ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریب واقع ہے۔

فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں نے استنبول اور قریبی صوبوں میں معائنہ شروع کر دیا ہے تاہم اب تک کسی منفی رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔