گلگت کےدنیور نالے میں  لینڈ سلائینڈگ،ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی

Aug 11, 2025 | 09:12:AM
 گلگت کےدنیور نالے میں  لینڈ سلائینڈگ،ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )گلگت کےدنیور نالے میں  لینڈ سلائینڈگ،ملبے تلے دب کر  8 رضاکار جاں بحق ہوگئے ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ۔

    گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔

  ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرین پٹری سے اترگئی

دوسری جانب بارشوں کے ساتویں  سپیل کی پیشگوئی، پنجاب حکومت نے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا،
 پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے، 13 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جس کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے، محکمہ لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل کیلئے تیار رہیں، ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ عوام کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور مویشیوں کے انخلا کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے عوام سے ندی نالوں، نہرو ں اور دریاؤں میں نہانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔