بلوچستان، فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

Aug 11, 2023 | 20:57:PM
بلوچستان، فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشنز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں دس،گیارہ اگست کو دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی ہو گیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر علوی کے نگران وزیراعظم کیلئے خط پر شہبازشریف کا دلچسپ تبصرہ، اہم مشورہ دیدیا