شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں تھا، عطا اللہ تارڑ

Aug 11, 2022 | 19:07:PM
وزیراعظم، معاون خصوصی، عطا اللہ تارڑ، شہباز گل، بیان پارٹی پالیسی
کیپشن: عطا اللہ تارڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کا کہاہے کہ شہباز گل نے کہا نجی چینل پر بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں تھا،شہباز گل کا دوران تفتیش اعتراف کرنا ثبوت ہے یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا،سازش کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مونس الٰہی اپنے باپ کا بگڑا ہوا لاڈلہ ہے،بگڑے ہوئے لاڈلے کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کو شہباز گل کے بیانیے کی مذمت کرنے میں 24 گھنٹے لگے، وزیراعلیٰ پنجاب نہ مذمت کرتے ہیں اور نہ کھل کر بیانیے کو مانتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ شہباز گل نے کہا نجی چینل پر بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں تھا،شہباز گل کا دوران تفتیش اعتراف کرنا ثبوت ہے یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا،سازش کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں،انہوں نے کہاکہ فوج کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی اتنی بڑی سازش اس سے پہلے نہیں ہوئی ۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کے پیسے پر چلنے والی پارٹی ہے،عالمی سازش اور اداروں کیخلاف بیانیے کو تقویت دینے کا منصوبہ بنایا گیا،شہباز گل کا بیان فارن فنڈڈ ایجنڈے کے تحت ہے،ان کا کہناتھا کہ اقتدار سے دوری کے باعث عمران خان حواس باختہ ہوگئے ہیں،فارن فنڈنگ کا جواب نہیں تو نیا ایجنڈا شروع کردیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان نے شہباز گل کے بیان کی مذمت نہیں کی،سیالکوٹ کے عثمان ڈار نے کہا کہ الفاظ کا چناﺅ ٹھیک نہیں تھا،تحریک انصاف اس وقت شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی لیگل ٹیم کی ملاقات کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا