گلوکارہ مومنہ مستحسن کی ڈیڑھ ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی۔۔اہم پیغا م جا ری کر دیا

Aug 11, 2021 | 23:23:PM
 گلوکارہ مومنہ مستحسن کی ڈیڑھ ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی۔۔اہم پیغا م جا ری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)مومنہ مستحسن نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ زندگی ایک پہیلی ہے اور ہم سب زندگی کی بڑی تصویر کے مختلف ٹکڑے ہیں۔ ہم سب کی زندگی میں بہت مسئلے ہیں، ہمیں صرف انسان ہونے کی ضرورت ہے۔یہ با ت انہو ں نے  ڈیڑھ ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی کے مو قع پر اپنے ایک پیغا م میں بتائی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے 25 جون کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ کہا تھا کہ ہم عارضی طور پر بند ہیں۔ اور گزشتہ روز گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر آن لائن آنے کے بعد آف لائن زندگی کو خوبصورت ترین قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آف لائن زندگی بہت خوبصورت ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مواد اورمعلومات سے آپ کو تقریبا یہ یقین ہونے لگتا ہے کہ یہ ایک بہت بری دنیا ہے لیکن سچ میں ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویڈیو بنا کر تا جر سے لاکھوں اینٹھنے وا لی ما ڈل گرل کی جو ڈیشل ریما نڈ پر جیل روانگی