اداکارہ نمرہ خان اوران کے شوہر میں علیحدگی ہو گئی 

Aug 11, 2021 | 23:05:PM
اداکارہ نمرہ خان اوران کے شوہر میں علیحدگی ہو گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ نمرہ خان اور ان کے شوہر راجہ اعظم کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ نمرہ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری راجہ اعظم کی شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔

اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ اعظم نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہاہے کہ ہمارے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے، نمرہ میرے لئے سردرد بنی ہوئی تھی۔

اداکارہ کے سابق شوہر نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ان دنوں زیادہ شادیاں کیوں نہیں ہو رہی ہیں ؟ اور ان کی بڑی وجوہات ہیں ؟


اداکارہ کے سابق شوہر کے بیان پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہاکہ شکل سے تو خودہی چیپ لگ رہے ہو۔
ایک اور خاتون صارف کاکہناتھا کہ جس طریقے سے یہ بات کررہا ہے میرا خیال ہے یہ شخص خود اپنے لئے اور اداکارہ کیلئے سردرد بنا ہے ، عجیب نمونے ہیں ۔


ایک اورصارف نے کہاکہ شرابی لگ رہا ہے، اچھا ہوا چھوڑدیا اداکارہ نمرہ اچھے شخص کی مستحق ہے۔

عروہ خان کاکہناتھا کہ خود پاگل لگ رہا ہے۔
عینی طاہر کاکہناتھا اپنی سابق بیوی کو کبھی ڈی گریڈ نہ کرو،کبھی وہ آپ کیلئے خوشی کا باعث تھی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے شوہر کیساتھ سب تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں اور نعمان اعجاز کے شو میں تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے کچھ کہنے سے اجتناب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ادا کارہ مہوش حیا ت کی معروف ہا لی وڈ ادا کا ر سے شا دی کی خوا ہش ۔۔ویڈیو وا ئرل