امریکی ماہی گیر 100پونڈ کی مچھلی پکڑ کر حیران، عالمی ریکارڈ بنا لیا

Aug 11, 2021 | 16:44:PM
امریکی ماہی گیر 100پونڈ کی مچھلی پکڑ کر حیران، عالمی ریکارڈ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی ریاست میسوری کے ماہی گیر نے 100 پونڈ سے زیادہ وزنی مچھلی پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔  ماہی گیر کو خود اتنی بڑی مچھلی ہاتھ آنے کا یقین نہیں آرہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میسوری ڈپارٹمنٹ آف کنسرویشن کا کہنا ہے کہ میٹ نیولنگ نامی ماہی گیر نے 125 پونڈ اور 5 اونس کی مچھلی کو تیر کمان کے ساتھ شکار کرکے پکڑا۔

میٹ نیولنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ شکار کے لیے نکلا تھا، دونوں دوستوں نے مچھلی کو دیکھ کر نشانہ لگایا اور اس کا نشانہ درست جگہ پر لگا جس سے مچھلی اس کے ہاتھ آگئی۔

ماہی گیر کا کہنا تھا کہ مچھلی کے شکار کے بعد اتنی بڑی مچھلی ہاتھ آنے کا یقین نہیں آرہا تھا کیونکہ اس نے آج تک اتنی بڑی مچھلی نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں:    پاک افغان سرحد بابِ دوستی کھولنے کا فیصلہ مؤخر