چوہوں کی بہتات:ایک اور رکن قومی اسمبلی نےشکایت کردی 

Aug 11, 2021 | 13:35:PM
چوہوں کی بہتات:ایک اور رکن قومی اسمبلی نےشکایت کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر  شازیہ ثوبیہ نے اپنے لاج میں بھی چوہوں کی شکایت کردی۔

ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے چوہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چوہوں کا معاملہ ہو یا پانی کا لاجز کے برے حالات ہے،یہ ایک نا اہل اور ناکام حکومت ہے ، بات چاہے چوہوں کی ہو یا حکومت چلانے کی یاکسی بھی پالیسی کی بات ہو یہ حکومت کے بس  کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی میرے لاج میں پانی آ گیا تھا اور اب بھی کچھ دن پہلے بارشیں ہوئیں تو میرے لاج میں پانی آ گیا ،انہوں نے مزید کہا کہ میرے لاج میں بھی چوہے موجود ہے اور یہ چوہے بلی کے سائز کے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      لاہور بورڈ نے نہم جماعت کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی