طالبان دارالحکومت کابل سے 200 کلومیٹر دور رہ گئے

Aug 11, 2021 | 10:31:AM
طالبان دارالحکومت کابل سے 200 کلومیٹر دور رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)طالبان دارالحکومت کابل سے تقریباً 200 کلومیٹر دور رہ گئے، افغانستان کے اہم شہر پلِ خمری کا کنٹرول حاصل کرلیا ۔

 طالبان نےصوبے بلخ کے اطراف چاروں صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، بلخ کے  دارالحکومت مزارشریف پر بھی حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق لڑائی میں تیزی آنے پر افغان شہر یوں کی بڑی تعداد دارالحکومت کابل آمد کا رخ کررہی ہے جب کہ کئی علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہیں۔ 

 طالبان نے دار الحکومت کابل کو شمال اور مغرب سے ملانے والے اسٹریٹیجک روڈ جنکشن کا کنٹرول  بھی حاصل کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق  طالبان 5 روز کے دوران 8 صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرچکے ہیں۔

اس سے پہلے فاراہ، ایبک، قندوز، سرِپُل، تالقان، شبرغان ، زَرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے ہیں جب کہ طالبان صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔ادھر یورپی یونین عہدیدار کا کہنا ہے طالبان افغانستان کے65 فیصد علاقوں پرقبضہ کرچکے۔
 یہ بھی پڑھیں:  طالبان دارالحکومت کابل سے 200 کلومیٹر دور رہ گئے