پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور سے پہلی برآمدی کھیپ کراچی سے تاشقند کیلئے روانہ

Apr 11, 2026 | 23:33:PM
  پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور سے پہلی برآمدی کھیپ کراچی سے تاشقند کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (ویب ڈیسک)  پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، پہلی برآمدی کھیپ کراچی سے تاشقند کیلئے روانہ کر دی گئی۔
  نئے تجارتی راستے کے ذریعے پہلی کھیپ میں منجمد گوشت روانہ کیا گیا، برآمدی کھیپ رمدان بارڈر سے ایران میں داخل ہو کر وسطی ایشیائی ریاستوں تک پہنچے گی۔
پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز  ہفتہ کے روز ہوا۔کراچی سے برآمدی سامان  کی  پہلی  کنسائنمنٹ ایران کے راستے  تاشقند کیلئے روانہ کردی گئی۔

پاکستان کسٹمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے پہلی برآمدی کھیپ میں منجمد گوشت شامل ہے جسے خصوصی ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے زریعے کراچی سے براستہ ایران ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  وفاقی حکومت نے کیروسین (مٹی کے تیل)   اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی 

برآمدی سامان گوادر کے علاقے گبد سے ایرانی علاقے رمدان پہنچا جہاں سے یہ سامان آگے کسیپئین سی کے راستے وسط ایشیا کے ممالک تک پہنچے گا۔

ترجمان کے مطابق اس طرح پاکستان سے ایران کے راستے وسط ایشیا کے ممالک تک ایک نئے زمینی تجارتی راستہ قائم ہو گیا ہے، پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور ٹی آئی آر نظام کے تحت قائم کیا گیا ہے  جو ایران اور وسط ایشیائی ممالک تک برآمدات کیلئے ایک متبادل اور مؤثر زمینی راستہ فراہم کرے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ترسیلی وقت میں کمی اور ملکی صنعت وتجارت کیلئے نئی راہیں ہموار ہو گئیں۔