خیبرپختونخوا میں انسولین اور کئی دوسری ضروری ادویات کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں انسولین اور کئی دوسری ضروری ادویات کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ صوبے میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
مستند میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور اور خیبرپختونخوا کے دوسرے شہروں میں انسولین اور چھ دوسری ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔
ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی بڑھ گئی اور انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت 2200 سے بڑھ کر 4 ہزار 720 ہوگئی ہے۔
انسولین اور چھ دوسری اہم ترین ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیئے جانے کے بعد ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی بڑھ گئی۔ اب انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت 2200 سے بڑھ کر 4 ہزار 720 ہوگئی ہے۔
بدہضمی اورتیزابیت کی دوا کے پیک کی قیمت 530 سے بڑھا کر 620 روپے، ملٹی وٹامنز اور سپلیمنٹ کی گولیوں کے پیک کی قیمت 480 سے بڑھا کر 510 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ وٹامن بی کی کمی دور کرنے والی دوا کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے کر دی گئی ہے، تھائی رائڈ کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے مقرر کردی گئی ہے، ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں، امریکی میڈیا کی تصدیق