لبنان کے سرکاری اہلکاروں کا اجتماعی جنازہ،سارا شہر امنڈ آیا

Apr 11, 2026 | 23:13:PM
 لبنان کے سرکاری اہلکاروں کا اجتماعی جنازہ،سارا شہر امنڈ آیا
کیپشن: نباطیہ مین لبنان کے سرکاری اہلکاروں کا جنازہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  لبنان کے  شہر نباطیہ میں لبنان کے سرکاری اہلکاروں کا اجتماعی جنازہ ہوا تو سارا شہر جنازے میں شریک ہونے کے لئے امنڈ آیا۔ یہ اہلکار اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں مارے گئے تھے۔

عرب میڈیا نے ہفتہ کے روز رپورٹ کیا کہ  اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے لبنان کی حکومت کے اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ میں پورا شہر اُمنڈ آیا۔ اسرائیل نے ایران جنگ بندی کے اعلان کے بعد لبنان کے اندر اپنے اب تک سب سے شدید  فضائی حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں عمومی نشانہ حزب اللہ اور شیعہ امل کے ٹھکانے رہے لیکن نباطیہ مین بتایا جا رہا ہے کہ لبنان کے سرکاری اہلکار بھی ائیر سٹرائیک مین مارے گئے۔

آج ان  شہید اہلکاروں کا جنازہ ہوا تو  بیک وقت 13 تابوت اٹھائے گئے۔ لبنان کے  شہید اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
 
لبنان کے جنوبی شہر نباطیہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والے 13 سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازہ میں ہزاروں شہریوں، سرکاری حکام اور سکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی۔

 یہ اہلکار اُس وقت نشانہ بنے جب اسرائیلی فوج نے نباطیہ میں ایک سرکاری کمپلیکس اور سٹیٹ سیکیورٹی دفتر کے قریب فضائی حملے کیے گئے۔

اسرائیلی حملوں میں ان عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور 13  سرکاری اہلکار شہید ہو گئے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

 اجتماعی جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار رہی، شرکاء نے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اسرائیلی حملوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات؛ ابتدا وزیراعظم شہباز نے خود کی، امریکہ اور ایران کے مذاکرات کاروں سے ملاقاتیں