امریکہ، اسرائیل و صہیونیوں کو ناکام بنائیں گے:حافظ نعیم الرحمان

Apr 11, 2025 | 18:46:PM
امریکہ، اسرائیل و صہیونیوں کو ناکام بنائیں گے:حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

یکجہتی غزہ مارچ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری، عبد العزیز عابد، احمد سلمان بلوچ، نصر اللہ گورائیہ، جبران بٹ، وقاص بٹ، صوفی خلیق بٹ، عابد میر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مارچ میں مرد اور خواتین ہیوی بائیکلرز نے عمر گیلانی، ناصر شاہ، گلشن ادریس کی قیادت میں شرکت کی، مارچ میں ڈاکٹر حمیرا، ڈاکٹر راحیلہ قاضی سمیت خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے، حملوں سے بچے ہوا میں اُچھلتے اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں، نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچہ کے خون کا بدلہ اُمت مسلمہ لے گی، انتقام لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ صرف بمباری سے بچوں خواتین ، صحافیوں کو قتل کر سکتا ہے، اسرائیل جب آگے بڑھتا ہے تو ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیا جاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں و اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے، امریکہ سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے تم بچوں کے قاتلوں کی سپورٹ کر رہے ہو۔

انھوں نے کہا کہ حکمران سمجھتے ہیں کہ غزہ جنگ میں امریکہ انجمن غلامان امریکہ بنے ہوئے ہو عوام تمہیں یاد رکھیں گے، وزیراعظم،  صدر، آرمی چیف کو کہتا ہوں جب بچے و خواتین قتل ہو رہے تھے تو کچھ نہیں بول رہے تھے تو تاریخ آپکا نام بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عرب حکمرانوں یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے، یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیاء کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے، اٹھارہ اپریل کو ملتان اور بیس مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا، حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو۔

انھوں نے کہا کہ کون غدار تھا؟ کن صحافیوں کو اسرائیل بھیجا گیا؟ انہیں بے نقاب کرو، اگر حکمرانوں نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہو یا فلسطین، جماعت اسلامی نے ہمیشہ آواز بلند کی، اسرائیل کو شکست ہوئی تو ڈونلڈ ٹرمپ اور یہودی لابی نے اس شکست کو قبول کرنے پر دوبارہ فلسطینیوں پر بمباری شروع کر دیؕ

انھوں نے کہا کہ فلسطین ہمارا ایمانی و انسانی اخلاقی معاملہ ہے اس پر کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے، امریکہ کی حکمت عملی ہے مسلمان آپس میں ایک دوسرے کی دشمنی کریں۔ مسلمانوں کے ذریعے مسلمانوں کو تباہ کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو دنیا پر مسلط رکھنا چاہتا ہے ، اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کے لیے مسلم اسلامی حکومتوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، اہل ایمان امریکہ و اسرائیل و صہیونیوں کو ناکام بنائیں گے، امریکی ایماء پر اسرائیل پھرغزہ میں ظلم کر رہا ہے، اس سے دنیا میں نفرت پیدا ہوگی۔

نائب صدر نے کہا کہ امریکہ سن لے اسرائیل مغرب کا حرام بچہ ہے، یہ چاہتے ہیں مسلم حکمرانوں گرتے پڑتے اسرائیل کو تسلیم کر لے، پاکستان، ایران، ترکی، انڈونیشیا، ملائیشیاء، سعودی عرب اور قطر کو مل کر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی، اقتصادی، عسکری و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ان ممالک کو آگے بڑھنا ہوگا وگرنہ جنگ کے خطرات غزہ سے لبنان تک جا پہنچیں گے، ایران کو اسرائیل دھمکیاں دے رہا ہے، اصل ٹارگٹ پاکستان ہے۔