غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری، شدید بمباری سے مزید 22 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری ہے، صہیونی فوج نے غزہ سٹی میں بمباری کرکے مزید 22 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 فلسطینی شہید اور 145 زخمی ہوگئے، ایمبولینس کی عدم موجودگی پر فلسطینی شہری اپنے شہدا اور زخمیوں کو گدھا گاڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔
شجاعیہ میں گزشتہ روز کی بمباری سے لاپتہ 80 افراد کی تلاش بھی جاری ہے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار887 ہوگئی ہے۔