محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

موسم کی کڑوٹ ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Apr 11, 2023 | 20:40:PM
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  اور گرم رہے گا ، تاہم  بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر  اضلاع میں موسم خشک   رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور  دن کے اوقات  میں گرم رہنے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور  گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔