حکومت برطرفی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج ۔۔عمران خان کا ردعمل بھی آگیا

Apr 11, 2022 | 13:50:PM
عمران خان ، ردعمل
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خان حکومت کی برطرفی پر تحریک انصاف رات گئے سڑکوںپر آگئی ۔ملک بھر میں احتجاج کیا ۔ملک بھر سے مظاہروں کی ویڈیو ز اور تصاویر دھڑا دھڑ سوشل میڈیا پر شیئر ہوتی رہیں۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پراپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ امریکا کی حمایت اور مقامی میر جعفروں کے تعاون سے ضمانت پر رہائی پانے والے گروہ کو اقتدار میں لانے کی کوشش اور حکومت کی تبدیلی کیخلاف زبردست حمایت اور جذبات پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بیرون ملک پاکستانیوں نے اسے سختی سے مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان حکومت کی برطرفی ۔۔جمائما کا ردعمل بھی سامنے آگیا