نئی حکومت ۔۔ کابینہ میں کون کو ن شامل ہوگا ؟؟تفصیلات سامنے آگئیں

Apr 11, 2022 | 11:22:AM
نئی حکومت ، کابینہ
کیپشن: پی ڈی ایم اجلاس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئی وفاقی کابینہ میں کس جماعت کو کتنی وزارتیں ملیں گی اس پر مشاورت شروع ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم پاکستان، بی اے پی، اے این پی اور بی این پی مینگل کے ارکان شامل ہوں گے۔ذ رائع کے مطابق کابینہ میں مسلم لیگ ن کے12وزراءاور پیپلز پارٹی کے 7 وزراءہوں گے جبکہ جے یو آئی ف کو 4، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جا نے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، رانا ثنا اللہ اور مرتضیٰ جا وید عبا سی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نام زیر غور ہے جبکہ پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمان یا مصطفیٰ نواز کھوکھر میں سے ایک کو وزارت دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ ہو سکتے ہیں جبکہ شازیہ مری کا نام بھی زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت بننے سے پہلے پرویز خٹک نے بڑا سرپرائز دیدیا